کھیل

بگ بیش میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی

بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی، اس وقت میدان میں بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ جیسے کرکٹرز موجود تھے۔ یہ واقعہ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکورچرز میں مقابلے کے 15 ویں اوور میں پیش آیا جب اچانک اوپٹس اسٹیڈیم کے باہر موجود جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے اٹھنے والا دھواں اتنا گہرا تھا کہ گراؤنڈ میں بھی پھیل گیا۔ فائر الارم سے تماشائی بھی گھبرا گئے، تاہم میچ بدستور جاری رہا ، البتہ توجہ کرکٹ ایکشن سے ہٹ کر دھویں پر مرکوز ہوگئی، اسٹیڈیم اسٹاف اور سیکیورٹی موقع پر پہنچ گئی، جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آگ لگنے کی مختلف وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button