ٹیکنالوجی

ایپل کا مصنوعی ذہانت کیلئے گوگل جیمینائی کا انتخاب

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز کو چلانے کے لیے گوگل کے جیمینائی کا انتخاب کر لیا۔کئی برسوں پر مبنی اشتراک سے متعلق اعلان چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی اوپن اے آئی کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جس کے ساتھ ایپ اس وقت ’سِری‘ کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے شراکت داری میں ہے۔یہ نیا معاہدہ ایپل کی جانب سے متوقع ایپل انٹیلی جنس سے متعلق اعلان سے قبل طے پایا ہے۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری ہونے والی مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ محتاط تجزیے کے بعد ایپل نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ گوگل کی اے آئی ٹیکنالوجی ایپل فاؤنڈیشن ماڈلز کے لیے سب سے زیادہ باصلاحیت بنیاد فراہم کرتی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایپل انٹیلی جنس ایپل ڈیوائسز اور پرائیوٹ کلاؤڈ کمپیوٹ پر چلنا جاری رہے گا جبکہ ایپل کے پرائیویسی معیارات کو برقرار رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button