کھیل

پی سی بی کا پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا باضابطہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے پیں۔اسی روز ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد فائنل بڈرز کی لسٹ جاری ہوگی۔پی سی بی کو ٹیم حیدر آباد اور سیالکوٹ کی نیلامی کی طرح ٹیم ملتان کی فروخت سے بھی بہت بڑی رقم ملنے کی توقع ہے۔حیدرآباد ایک ارب 75 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی تھی جبکہ سیالکوٹ ٹیم کو ایک ارب 85 کروڑ روپے میں بیچا گیا۔پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کو رواں سیزن میں خود چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم بڈرز کی دلچسپی دیکھنے کے بعد اب اسے بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button