کھیل

ٹی 20ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جنوری اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 6 بجے کھیلے جائیں گے۔آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 28 جنوری بروز بدھ کو لاہور پہنچے گا۔یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کا کہنا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میزبانی پر پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button