بین الاقوامی

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری؛ ایشیائی ممالک سرفہرست

معروف اور مستند ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ درجہ بندی متعلقہ پاسپورٹ پر دنیا بھر میں بغیر ویزا یا کم پابندیوں کے ساتھ سفر کی سہولت کے حوالے سے کی جاتی ہے۔رواں برس کی فہرست میں ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کرلی اور پہلے نمبر پر سنگاپور ہے تو دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔سنگاپور کے شہریوں کو دنیا کے 227 میں سے 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہوت حاصل ہونے کے باعث اوّل نمبر ملا ہے۔جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس دوسرے نمبر پر ہیں جن پر 188 ممالک میں بغیر ویزے کے جایا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ برتری ایشیائی ممالک کے سیاسی استحکام، مضبوط سفارتی تعلقات اور عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔اگرچہ ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں تاہم مجموعی طور پر یورپ کی بڑی تعداد ٹاپ رینکنگ میں شامل ہے۔ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان پاسپورٹس کے حامل افراد 186 ممالک تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button