بین الاقوامی

عدالت نے ملازم کی سن لی؛ تنخواہ نہ دینے پر کمپنی پر کروڑوں روپے جرمانہ

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سابق ملازم کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کمپنی تقریباً 23 ماہ تک ملازم کی ماہانہ تنخواہیں ادا کرنے کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ ملازم نے تنخواہیں نہ ملنے پر سب سے پہلے وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن کی تنازعاتی حل کمیٹی سے رجوع کیا تھا۔تاہم وہاں معاملہ حل نہ ہوپایا تھا جس پر ملازم نے لیبر کورٹ آف فرسٹ انسٹینس میں مقدمہ دائر کیا اور تقریباً دو سال کی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔جسے عدالت نے درست قرار دیتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ وہ سابق ملازم کو 2 لاکھ 28 ہزار 666 درہم اداکرے۔عدالت نے حکم دیا کہ ملازمت کے معاہدے میں تنخواہ کی رقم یا نوعیت کا واضح ہونا بے حد ضروری ہے۔فیصلے میں کہا گیا اگر معاہدے میں تنخواہ واضح نہ ہو تو لیبر تنازع کی صورت میں عدالت کو اس کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button