کھیل

آئرلینڈ کا ٹی 20ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئرش ٹیم کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار اوپنر اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پال اسٹرلنگ کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لوکران ٹکر نائب کپتان ہوں گے۔اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 12 کھلاڑی گزشتہ ایڈیشن کا بھی حصہ تھے، جبکہ نئے چہروں میں ٹم ٹیکٹر، بین کیلٹس اور میتھیو ہمفریز شامل ہیں۔یہ آئرلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نویں شرکت ہوگی۔ آئرش ٹیم کی بہترین کارکردگی 2009 اور 2022 میں سامنے آئی تھی جب اس نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا اور سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست دی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button