پی ایس ایل 2026: ڈرافٹ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد اب پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کے حوالے سے پلاننگ شروع کردی ہے اور پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ڈرافٹ کے وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ کا عمل ممکنہ طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک دن کے وقفے میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ اب 11ویں ایڈیشن سے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔



