بین الاقوامی
Trending

امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر اشتعال اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے، ایرانی سفیر

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا پر اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران میں اشتعال اور تشدد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے امریکی اقدامات کو مسترد کردیا۔ایرانی سفیر نے اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔امیر سعید ایروانی کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اشتعال انگیزی و تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button