0

روس کے زیرِقبضہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر یوکرین کا حملہ

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔پلانٹ کی روسی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیرِکنٹرول Zaporizhzhia نیوکلیئر اسٹیشن کے ایک شٹ ڈاؤن ری ایکٹر کے اوپر گنبد کو نشانہ بنایا ہے۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ اتوار کو جوہری پلانٹ پر حملے میں کون سا ہتھیار استعمال کیا گیا تھا۔ اس پاور پلانٹ کو روسی افواج نے 2022 میں یوکرین پر مکمل حملے کے فوراً بعد لے لیا تھا۔روس کی سرکاری جوہری ایجنسی Rosatom نے کہا تھا کہ ڈرون کے ذریعے سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔پلانٹ کے حکام کے مطابق تابکاری کی سطح معمول پر تھی اور حملے کے بعد کوئی شدید نقصان نہیں ہوا لیکن Rosatom نے بعد میں کہا کہ تین افراد زخمی ہوئے تھے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) جس کے اس مقام پر ماہرین موجود ہیں نے کہا کہ اسے روس کی طرف سے چلنے والے پلانٹ کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ اس جگہ پر ایک ڈرون نے دھماکہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں