ٹیکنالوجی

افریقا: جلائے گئے مردے کی 9500 برس قدیم باقیات دریافت

ماہرین آثارِ قدیمہ نے افریقا کے مشرقی ملک ملاوی میں بالغ انسان کا مردہ جلانے کی اب تک کی سب سے قدیم باقیات دریافت کرلیں۔ یہ دریافت قدیم دور میں میت کی آخری رسومات کے حوالے سے نئے سوالات اٹھاتی ہے۔ملاوی میں موجود ہورا 1 نامی یہ تاریخی جگہ سیکڑوں فٹ بلند گرینائٹ کی چٹانوں کی بنیاد میں ہے۔یہاں سائنس دانوں نے قابل از تاریخ دور کی راکھ دریافت کی ہے جو کہ ایک خاتون کی باقیات کے حصے ہیں (جس کا قد پانچ فِٹ کے اندر تھا) جو یہاں ہزاروں برس سے موجود ہیں۔ییل یونیورسٹی کی ماہرِ آثارِ قدیمہ جیسیکا تھامپسن کا کہنا تھا کہ اس دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہرین کی قسمت اچھی تھی کیوں کہ یہ ایک شیلٹر کے نیچے ہے اور بارش اس پر براہ راست نہیں برستی۔ اس لیے ہڈیاں باقی ہیں۔اب تک سب سے قدیم قصداً جلائے گئے مردے کی تاریخ تقریباً 3300 برس پہلے ملتی ہے۔ البتہ، محققین کے مطابق ہورا 1 میں ملنے والی جلائے ہوئے مردے کی باقیات 9500 سال پرانی ہیں جو اس وقت کے افریقیوں نے انجام دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button