بین الاقوامی
Trending

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید؟ کیف میں عالمی طاقتوں کا بڑا اجلاس

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یوکرین کے اہم اتحادی ممالک کے سکیورٹی مشیروں کا اجلاس ہوا، جس میں روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی ثالثی میں تیار کیے گئے امن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ یوکرینی حکام کے مطابق یہ منصوبہ تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔اس اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت 15 ممالک کے نمائندوں کے علاوہ نیٹو اور یورپی یونین کے حکام نے شرکت کی۔امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ یہ نیا سال شروع ہونے کے بعد ہونے والا پہلا اہم سفارتی اجلاس ہے، جبکہ منگل کو فرانس میں یورپی رہنماؤں کا ایک اور اجلاس متوقع ہے۔یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف کے مطابق اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں سکیورٹی ضمانتوں، امن منصوبے کے فریم ورک اور آئندہ مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ تاہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد سرحدوں اور علاقوں کے معاملے پر شدید اختلافات اب بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button