پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

80

امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کو فوری طور پر بحال اور کشیدگی کو کم کرے۔رپورٹ کے مطابق اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے بیان میں کہا کہ میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں اور انٹرنیٹ سروسز تک عوام کی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن پاکستان کے عوام کی معلومات تک رسائی سمیت دیگر آزادیوں کو خطرناک حد تک دباتے ہیں۔