پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔پولش پریس ایجنسی (پی اے پی) نے بتایا کہ اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے گرنے سے پولش میئر کی موت ہو گئی۔رپورٹس میں بتایا کہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز(Radosław Grzegorz) پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گاؤں کیگلیاری کے دورے پر موجود تھے۔کیگلیاری پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تاہم اپنا توازن کھو نے کے بعد وہ نیچے گرکر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت کی خودکشی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی۔44 سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گاؤں جاورزے کے میئر تھے۔ گاؤں کی میونسپلٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ان کی موت کو افسوسناک اوربدقسمت حادثہ قرار دیا گیا ہے۔