بین الاقوامی

روس، ایران،کولمبیا اورکیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملےکی مذمت

روس نے وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خود مختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں پر سخت تشویش ہے، وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتےہیں۔روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے ، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔ ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کارروائی امریکی جنگی طیاروں نے کی۔ ڈیلٹا فورس نے دارالحکومت کاراکاس میں اہداف کو نشانہ بنایا، فوجی ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button