کھیل

سڈنی سکسرز کی ٹیم سے زیادہ بابر اعظم کے فینز ہیں، کپتان سڈنی سکسرز

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے محمد رضوان اور سڈنی سکسرز کی جانب سے بابر اعظم مدمقابل آئے تھے۔بابر اعظم نے میچ میں ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔میچ کے بعد سڈنی سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس سے پریزینٹر نے کہا کہ آج جو 27 ہزار لوگ میچ دیکھنے آئے ان میں سے زیادہ تر صرف بابر کو کھیلتے دیکھنے آئے تھے جبکہ یہ سڈنی سکسرز کا ہوم گیم بھی نہیں تھا۔پریزینٹر نے موئسس ہینرکس سے سوال کیا کہ بابر کا ٹیم میں اور بی بی ایل میں ہونا آپ کو کیسا لگتا ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ یہ بہت شاندار تجربہ ہے کیونکہ بابر بہت بہترین انسان ہیں، وہ عالمی کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرکے اپنا نام بناچکے ہیں۔موئسس ہینرکس نے کہا کہ بابر کے ساتھ کرکٹ کی بات کرنا اچھا لگتا ہے، ہم نے دیکھا کہ جب انہوں نے ففٹی اسکور کی تو شائقین خوشی سے جھوم اٹھے جبکہ یہ ہمارا ہوم گیم بھی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک پورا اسٹینڈ صرف بابر کے فینز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے بابر اعظم کے فینز کی تعداد سڈنی سکسرز کے فینز سے بھی زیادہ ہے۔موئسس ہینرکس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ بابر کے کچھ فینز کو اپنی ٹیم کا بھی فین بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button