شوبز

کرن راؤ آج بھی عامر خان کی اہلیہ ہیں؟ نئی تصاویر نے سوالات کھڑے کردیے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابق اہلیہ اور ہدایت کار کرن راؤ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہوں نے اپینڈکس کی سرجری کے بعد اپنی تصاویر جاری کی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر کرن راؤ نے ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس فراہم کیں اور ساتھ ہی تصاویر بھی شیئر کیں۔اپنی پوسٹ میں کرن راؤ نے اسپتال کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کیں اور ساتھ ہی چند تصاویر جس میں انہوں نے اسپتال کی جانب سے مریض کو پہنائے جانے والے بینڈ (جس پر مریض کا نام درج ہوتا ہے) بھی شیئر کیا اور ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی۔حیران کن طور پر ایک تصویر میں کرن راؤ کے نام کے ساتھ آج بھی عامر خان کا نام جڑا ہوا ہے اور انہوں نے اسپتال میں اپنا پورا نام ’کرن عامر راؤ خان‘ لکھوایا ہے جس سے صارفین کے ذہن میں سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کہ آیا ان کی اب تک طلاق نہیں ہوئی یا کوئی اور معاملہ ہے۔ 52 سالہ کرن راؤ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ 2026 کی پارٹی کی تیاریوں میں مصروف تھیں لیکن انہیں پینڈکس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا اور وہ ساری تیاریاں ادھوری رہ گئیں۔انہوں نے سرجری کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم، اسپتال کے عملے، اپنے دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’کچھ ملنے والے ان کے ہونٹوں کا مذاق اڑانے آئے تھے جو الرجی کی وجہ سے سوج گئے تھے مگر اب بہتر ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ ہدایت کار نے اپنی پوسٹ میں تصدیق کی کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ اب گھر واپس آچکی ہیں۔واضح رہے کہ کرن راؤ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’لگان‘ میں معاونت سے کیا تھا اور بعد ازاں ’دھوبی گھاٹ‘ کی ہدایت کاری کی اور حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ نے نہ صرف بھارت میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے بلکہ فلم کو 2024 میں بھارت کی جانب سے آسکرز کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔عامر خان اور ہدایت کارہ کرن راؤ نے 16 سال بعد 3 جولائی 2021 کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق کا اعلان کیا تھا اور ساتھ یہ کہا تھا کہ یہ فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا، جس کے بعد وہ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی مشترکہ پرورش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button