بین الاقوامی
Trending

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل یوکرین پر روسی میزائیلوں کی بارش، کیف لرز اٹھا

روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق حملوں میں تقریباً 500 ڈرونز اور 40 میزائل استعمال کیے گئے، جن سے کیف کے مختلف علاقوں میں بجلی اور توانائی کا نظام متاثر ہوا۔ دارالحکومت میں تقریباً 10 گھنٹے تک فضائی حملے کا الرٹ جاری رہا۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ شدید سرد موسم میں 40 فیصد سے زائد رہائشی عمارتیں ہٹننگ سسٹم سے محروم رہیں۔صدر زیلنسکی نے ان حملوں کو امریکہ کی ثالثی میں جاری امن کوششوں کا جواب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات کو کس طرح دیکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button