کھیل

ایشیز: حد سے زیادہ شراب نوشی کے الزامات پر انگلش بورڈ کا تحقیقات کا فیصلہ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایشیز سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان کوئنزلینڈ کے ساحلی شہر نوسا میں چار راتیں قیام کیا، جہاں بعض کھلاڑیوں کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھائے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے سمیت مختلف ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ کھلاڑی نوسا میں قیام کے دوران اور اس سے قبل برسبین میں بھی خاصی مقدار میں شراب نوشی کرتے نظر آئے۔اگرچہ انگلینڈ نے ایڈیلیڈ میں تیسرے ٹیسٹ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائی، لیکن پھر بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آسٹریلیا نے محض 11 دنوں میں سیریز میں 0-3 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ راب کی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ بعض اوقات خبریں سرخیاں حقیقت سے مختلف تاثر دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات درست ہے کہ کھلاڑی مسلسل کئی دن تک حد سے زیادہ شراب نوشی کرتے رہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے اور اس معاملے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button