کھیل

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر 12 سال کی پابندی عائد

چین کے ٹینس کھلاڑی پینگ رین لانگ پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں 12 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کے ساتھ کھلاڑی پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 25 سالہ کھلاڑی نے نچلی سطح کے ایونٹ میں اپنے پانچ میچز فکس کرنے کا اعتراف کیا۔کھلاڑی نے 11 مزید میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو پیشکش کرنے کا بھی اعتراف کیا جن میں سے چھ فکس تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button