بین الاقوامی
Trending

کم عمر لڑکیوں کے ایپسٹن جنسی اسکینڈل میں بل کلنٹن کی تصاویر بھی وائرل

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی خاص شخص کو تحفظ دینے کے بجائے ایپسٹن فائلز کے باقی ماندہ تمام ریکارڈ فوری طور پر جاری کی جائیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کلنٹن نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جس انداز میں دستاویزات جاری کی جارہی ہیں اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کسی خاص شخص کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔یہ بیان بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے میڈیا پر جاری کیا ہے۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایپسٹن فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے تحت یہ قانونی ذمہ داری ہے کہ مکمل اور غیر سنسر شدہ ریکارڈ عوام کے سامنے لائے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اب تک جو دستاویزات جاری کی گئی ہیں اور جس طریقے سے کی گئی ہیں اس سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محکمہ انصاف نے حال ہی میں ایپسٹن کیس سے متعلق ہزاروں دستاویزات اور تصاویر جاری کیں۔جاری کی گئی تصاویر میں بل کلنٹن کی جیفری ایپسٹن کے نجی طیارے میں موجودگی اور چند نجی لمحات کی تصاویر شامل ہیں تاہم ان تصاویر میں موجود خواتین کے چہرے چھپا دیے گئے ہیں۔چند دیگر تصاویر میں بل کلنٹن کو ایپسٹن اور معروف گلوکار مک جیگر کے ساتھ عشائیے پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button