بین الاقوامی
Trending

برطانیہ؛ فلسطینیوں کیلیے مسیحا بننے والی گریٹا تھنبرگ اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتار

گریٹا تھنبرگ اس بحری بیڑے کا بھی حصہ تھیں جسے فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی پر تحویل میں لے لیا گیا تھابرطانوی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سویڈن سے تعلق رکھنے والی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری منگل کے روز لندن کے مالیاتی علاقے اسکوائر مائل میں واقع ایک انشورنس کمپنی کے دفتر کے باہر کی گئی۔یہ احتجاج فلسطین ایکشن گروپ سے تعلق رکھنے والے ان کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا جو اس وقت برطانوی جیلوں میں قید ہیں اور جن میں سے چھ قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ان میں سے دو کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ قیدیوں کے مطالبات میں برطانیہ میں ایل بٹ سسٹمز کی فیکٹریوں کی بندش بھی شامل ہے۔احتجاجی مہم چلانے والے گروپس نے تصدیق کی کہ گریٹا تھنبرگ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ قیدیوں کے حق میں منعقدہ فلسطین نواز احتجاج میں شریک تھیں۔مظاہرے منتظمین نے مزید بتایا کہ احتجاج کے لیے اسپن انشورنس کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ ادارہ اسرائیل کے سب سے بڑے اسلحہ ساز ادارے ایل بٹ سسٹمز سے منسلک ہے جو اسرائیلی فوج کے لیے ڈرونز اور دیگر دفاعی سازوسامان تیار کرتا ہے۔گروپ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گریٹا تھنبرگ کو ایک پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جس پر فلسطین ایکشن کے قیدیوں کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت درج تھی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button