بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر افغان شہریوں کے لیے امیگریشن پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا طالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدامات پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، امریکا نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کرتے ہوئے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن چینلز بند کردیئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا صدارتی حکم جاری کر دیا گیا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق افغان نژاد کی فائرنگ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کے لئے پابندیاں سخت کردی ہیں۔واشنگٹن پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان ان بارہ ممالک میں شامل ہے جن پر مکمل سفری پابندی ہیں جس میں مترجمین بھی شامل ہیں۔دی واشنگٹن پوسٹ نے کہا افغان طالبان رجیم کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اب عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے، جرمنی نے پناہ گزین پروگرام معطل کردیا ہے۔ آسٹریلیا نے افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے افغان سفارت خانہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ برطانیہ نے شہریوں کے لیے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ کریک ڈاؤن اس وقت تیز کر دیا جب افغان نژاد رحمان اللہ لکنوال نے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک کی جان لے لی، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، افغان نژاد لکنوال پر قتل، حملے اور اسلحہ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں افغان نژاد کے نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے تمام افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ درخواستیں معطل کر دی ہیں۔دی واشنگٹن پوسٹ نے کہا افغان طالبان رجیم کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اب عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہے، افغانستان میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے جرمنی نے بھی پناہ گزین پروگرام معطل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button