شوبز

1300 آڈیشنز کے بعد ‘دھرندھر’ کی ہیروئن سارہ ارجن کا انتخاب کیسے ہوا؟

حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ نے محض 10 دن میں بھارتی باکس آفس پر 350 کروڑ روپے سے زائد کمائی کر کے دھوم مچا دی ہے۔عالمی سطح پر فلم کی مجموعی آمدنی 500 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین رنویر سنگھ اور 20 سالہ سارہ ارجن کی جوڑی اور ان کی کیمسٹری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔عمر کے فرق پر سوالات کے حوالے سے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بتایا کہ پلاٹ کی ضرورت کے مطابق رنویر سنگھ کا کردار حمزہ ایک کم عمر خاتون کو اپنے قابو میں لینے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے مرکزی کردار کے لیے 20 سے 21 سال کی اداکارہ کا ہونا ضروری تھا۔ مکیش نے کہا کہ عمر کے فرق سے متعلق مزید وضاحت ‘دھریندر پارٹ 2’ میں سامنے آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button