بین الاقوامی
Trending

امریکا میں طاقتور یہودی لابی کا اثر و رسوخ ختم ہوگیا، ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے تہوار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں سب سے طاقتور یہودی لابی، جو اسرائیل کی نمائندگی کرتی تھی، اب وہ اثر و رسوخ نہیں رکھتی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں یہود مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا یہودیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنےکےلیے معاہدہ کیا ہے، حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں حوالے کر دیں، ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، 59 ممالک بین الاقوام استحکام فورس میں شمولیت چاہتے ہیں۔سڈنی واقعے پر امریکی صدر نے کہا کہ سڈنی میں خطرناک حملہ ہوا، ہلاکتوں پردکھ اور افسوس ہے، حملےمیں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلیےدعاگو ہوں، دہشتگردی کےخلاف امریکی قوم متحد ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button