
واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ریور کنارے سیلابی حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا، نیشنل گارڈز اور مشینری ریت کے تھیلوں سے شگاف بند کرنے میں مصروف ہے۔سیلابی پانی قریبی رہائشی علاقوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،گاڑیاں بہہ گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے مسلسل بارشوں کے باعث فلیش فلڈ وارننگ جاری کر دی، نشیبی علاقوں میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک معطل، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں سے صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں، واشنگٹن میں سیلابی صورتحال پر ایمرجنسی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔



