بین الاقوامی
Trending

امریکا کا بحرالکاہل پر 3 کشتیوں پر حملہ؛ 8 ہلاکتیں؛ ہولناک ویڈیو وائرل

امریکی فوج نے بحرالکاہل پر منشیات اسمگلر کرنے کے لیے سفر کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ بحر الکاہل کے پانیوں میں 3 کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں منشیات تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی کشتی میں تین، دوسری میں دو اور تیسری میں بھی تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے۔امریکی حکام نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد منشیات کی اسمگلنگ میں منسلک تھے۔امریکی فضائیہ کے طیاروں نے ان حملوں کے لیے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو سے اُڑان بھری تھی جو کہ وینزویلا سے محض 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ان حملوں کے ساتھ ہی ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آئندہ چند ہفتوں کے لیے امریکی فوجی طیاروں کو اپنے ہوائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button