
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والا شخص بھارتی نکل آیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد بھارت نژاد ہے۔ آسٹریلوی چینل نائن ناؤ سے گفتگو کرتے ہوئے شوٹر کے ساتھی نے بتایا کہ نوید اکرم کے باپ کا تعلق بھارت اور ماں کا اٹلی سے ہے۔ تازہ انکشافات کے بعد بھارت کی پریشانی اور پاکستان کے خلاف جھوٹ سمجھ میں آگیا۔ بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی ہے اور کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی جبکہ منظم جھوٹ اور پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران حقیقی انسانی بہادری اور قربانی کو نظرانداز کر دیا گیا۔سڈنی واقعے میں مسلمان ہیرو احمد العہمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں، دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، اس لیے سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے۔دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، واقعہ ایک فرد کا جرم تھا لیکن پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے 16 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔



