کھیل

ریسلر جان سینا نے ریسلنگ کو باضابطہ طور پر الوداع کہہ دیا

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کے لیجنڈ ریسلر جان سینا نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کو باضابطہ طور پر الوداع کہہ دیا۔17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے اپنے آخری مقابلے میں آسٹریا کے سٹار ریسلر گنتر کا سامنا کیا۔تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں ہونے والا یہ مقابلہ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا، دونوں ریسلرز کے درمیان زبردست اور برابر کی ٹکر دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر مقابلہ جان سینا کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، تاہم گنتر کے مسلسل اور سخت سلیپر ہولڈ کے سامنے جان سینا خود کو نہ بچا سکے اور حیران کُن طور پر ٹیپ آؤٹ کر گئے، جس پر سٹیڈیم میں موجود شائقین مایوسی اور حیرت کا شکار ہوگئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button