کھیل

میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات، لیجنڈ فٹبالر نے ابرام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیونل میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات اور انکے بیٹے ابرام کے ساتھ تصویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔دورِ حاضر کے نامور فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ کے فٹبال اسٹیدیم کا دورہ کیا جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے شائقین کا سمند امڈ آیا، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی اپنے چھوتے صاحبزادے ابرام خان کے ساتھ میسی سے ملنے آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے۔میسی کے استقبال کے لیے کولکتہ کے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ان کا 70 فٹ کا طویل مجسمی بھی نصب کیا گیا تھا جس میں وہ ورلڈکپ ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔ارجنٹائن کے سپریم فٹبالر جو دوپہر ڈھائی بجے کوکلتہ پہنچے تھے وہ اپنے ہوٹل حیات ریجنسی سے اسٹیڈیم پہنچے جہاں انھیں دیکھنے کےلیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button