بین الاقوامی

ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، عملے کے 18 افراد بھی زیر حراست

ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا بتانا ہےکہ 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جانے والے بحری جہاز نے پکڑے جانے کے ڈر سے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کردیا تھا۔اس کے باوجود خلیج عمان کے مقام پر آئل ٹینکر قبضے میں لے کر عملے کے 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button