کھیل
آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز میں منفرد ریکارڈ بنالیا

آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنالیا۔گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 334 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بنائے۔اس اننگز کی خاص بات یہ تھی آسٹریلیا کے تمام 11 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔یہ آسٹریلوی ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا اور 1882 سے کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں پہلا موقع ہے جب تمام 11 کھلاڑیوں نے ڈبل فیگرز میں رنز بنائے ہوں۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تمام بلے باز ڈبل فیگرز میں تو داخل ہوئے لیکن کوئی سنچری اسکور نہ کرسکا۔کسی بلے باز کی سنچری کے بغیر 511 رنز کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچواں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔



