کھیل

2025 ٹیسٹ کرکٹ، پاکستانی ٹیم بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی

رواں سال میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑا معرکہ سر انجام نہ دے سکی،5 میں سے2 ہی میچز میں کامیابی ملی، شان مسعود سب سے زیادہ 397رنز بنانے میں کامیاب رہے، واحد سنچری کپتان ہی نے بنائی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 2025 میں صرف 5 ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا جس میں 2 فتوحات حاصل ہوئیں، تین میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم نے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیا جس میں 10 وکٹ سے مات ہوئی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہوم سیریز1-1 سے برابر رہی، ٹیم نے پہلا مقابلہ 127رنز کے بڑے مارجن سے جیتا، اگلے میچ میں 120 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے93 ر نز سے کامیابی حاصل کی، مگر راولپنڈی میں8 وکٹ سے مات ہو گئی۔رواں سال گرین کیپس نے اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 478 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون میں بنایا، سب سے کم133 رنز ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اسکور کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button