کھیل

انگلینڈ کے نامور سابق کرکٹر اچانک انتقال کرگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹر رابن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن اسمتھ کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اپنے فلیٹ میں اچانک انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا کہ موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور اس کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔ان کے خاندان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسمتھ ایک دلیر اور شان دار بیٹر تھے، جنہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ دونوں کے لیے یادگار کارکردگیاں دکھائیں اور بے شمار مداح بنائے۔اہل خانہ نے زور دیا ہے کہ اگرچہ ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ کی ذہنی صحت اور الکحل کے مسائل پر کافی بات ہوتی رہی، لیکن ان باتوں کو ان کی موت کی وجہ سے نہ جوڑا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button