Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب کی قیادت میں بڑا بحری اتحاد، 39 ممالک ایک پلیٹ فارم پر آگئے

سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے جانے والے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد میں شامل 39 ممالک کے نمائندوں نے جدہ میں تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اس اجلاس کے بعد یہ اتحاد ایک باقاعدہ فعال بحری سکیورٹی فورس بننے کی جانب مزید آگے بڑھ رہا ہے۔اجلاس جمعرات کو جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس میں ان ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو سعودی قیادت میں قائم ہونے والے اتحاد کی تشکیل میں شامل ہیں۔اجلاس میں اتحاد کے مستقبل کے عملی ڈھانچے، کمانڈ سسٹم اور مختلف ممالک کی فوجی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اسپا کے مطابق اتحاد میں شامل 39 ممالک میں سے 15 ممالک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرچکے ہیں، جبکہ 13 ممالک نے اپنے داخلی اور قومی قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد MMDC کے چارٹر پر دستخط کرکے باضابطہ طور پر اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔باقی شریک ممالک ابھی اپنے اپنے ملک میں ضروری منظوری کے مراحل مکمل کر رہے ہیں۔ ان ممالک کی شمولیت کا عمل مکمل ہونے کے بعد اتحاد کے ڈھانچے کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button