ٹیکنالوجی

یورپی یونین میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف یورپی یونین کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر اٹلی میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ کمپنی پر صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں میٹا اے آئی اسسٹنٹ شامل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملک کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے کی صورت میں ادارہ ممکنہ طور پر امریکی کمپنی پر وقتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔بدھ کےروز نگراں ادارے کا کہنا تھا کہ جولائی میں شروع کی جانے والی تحقیقات کا دائرہ ادارہ بڑھا رہا ہے تاکہ واٹس ایپ کے بزنس پلیٹ فارم کی اپ ڈیٹڈ ٹرمز کو شامل کر سکیں۔ادارے نے مزید کہا کہ کمپنی نے ممکنہ وقتی پابندیوں کے اطلاق کے لیے عمل شروع کر دیا ہے۔ ان پابندیوں میں نئے ضوابط کی معطلی اور واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے مزید اضافے کو محدود کرنا شامل ہے جب تک تحقیقات جاری رہیں گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق تب تک رہے گا جب تک تحقیقات جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button