کھیل

17 سال میں پہلی بار؛ فٹبالر کو اپنے ہی ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ

17 سال میں پہلی بار؛ فٹبالر کو اپنے ہی ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ
پریمیئر لیگ میں معروف فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعے نے شائقین اور پنڈتوں کو بھی چونکا دیا۔فٹبال کے تاریخ دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ انوکھا واقعہ 17 سال بعد دوبارہ پیش آیا ہے جب ایک فٹبالر نے کھیل کے دوران اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا اور ریڈ کارڈ کا حقدار بھی ٹھہرایا گیا۔سنسنی خیز میچ کے صرف 13ویں منٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیل یوں ہے کہ ایورٹن کے برونو فرنینڈس کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔تاہم برونو فرنینڈس کی گول پوسٹ کی جانب ماری گئی شاٹ کراس بار سے اوپر چلی گئی۔ اس ناکام کوشش کے بعد اچانک یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر گوئے اور ڈیفینڈر کین آپس میں جھگڑ پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button