دلچسپ و عجیب

بدقسمت ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کی قیمتی گھڑی نیلامی میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی

112 سال پہلے ڈوبنے والے بدنصیب جہاز ٹائی ٹینک کا ایک مسافر اپنی جیب میں سونے کی ایک نایاب گھڑی لیے سمندر کی گہرائیوں میں ڈوب گیا تھا۔ آج وہی گھڑی دنیا کی مہنگی ترین یادگار بن گئی ہے۔برطانیہ میں ہونے والی نیلامی میں پیش کی جانے والی گھڑی ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر ایسڈور اسٹراس کی تھی، جو باویریا میں پیدا ہونے والے ایک امریکی تاجر، سیاست دان اور نیویارک کے مشہور میسیز ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے شریک مالک تھے۔وہ اپنی اہلیہ آئڈا کے ساتھ 14 اپریل 1912 کو ٹائی ٹینک میں ساؤتھمپٹن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تھے جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوایہ 14 قیراط سونے کی جیبی گھڑی 3.61 ملین آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی برفیلے سمندر میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کی بچ جانے والی متعدد اشیاء نیلامی میں پیش کی گئیں مگر اس گھڑی کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔یاد رہے کہ فروخت کا پچھلا ریکارڈ بھی ایک گھڑی کا ہی تھا جو اسی جہاز کے بہادر کپتان آرتھر راسٹران کی تھی جنہوں نے ٹائی ٹینک پر سوار 700 مسافروں کی جانیں بچائی تھیِ۔کپتان آرتھر راسٹران کی یہ گھڑی 3.16 ملین آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی تھی جس کا ریکارڈ ایسڈور جوڑے کی گھڑی نے توڑ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button