شوبز

یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے گلابی رنگ نہ پہنیں، کرن جوہر

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے کہ لڑکے نہ روئیں، گلابی رنگ نہ پہنیں یا نرم طبیعت نہ رکھیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 فیصد میری شخصیت آج بھی میرے بچپن کی یادوں سے چھلنی ہے، وہ اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کر رہے ہیں کہ وہ خود کو کسی بھی صنفی معیار میں قید نہ سمجھیں۔اپنے بچپن کے صدمات، والد بننے کے بعد پیدا ہونے والی بے چینی اور اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ ان کا بچپن جذباتی چیلنجز سے بھرا ہوا تھا جس کا اثر آج بھی ان کی زندگی اور بچوں کی پرورش پر پڑتا ہے۔کرن جوہر نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں یاش اور روہی کی معمولی باتوں پر بھی جلد پریشان ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے وہی تکلیف برداشت کریں جو انہوں نے اپنے بچپن میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزن بڑھنے اور غیر صحت مند غذا دیکھ کر وہ فوراً فکر مند ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ بچوں کو چینی کھاتے دیکھ کر بھی وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے موٹاپے کا شکار تھے اور اسی وجہ سے مزاح اور طعنوں کا سامنا کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی جسمانی کمی بیشی کو لے کر ان میں عدم تحفظ موجود رہتا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے بتایا کہ کئی بار اپنے کپڑوں کے انتخاب تک میں خود کو محدود محسوس کرتے ہیں مگر اب وہ آہستہ آہستہ اپنی شخصیت کو قبول کرنا سیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button