بین الاقوامی
Trending

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے سے روک دیا

امریکا میں ایک فیڈرل جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فوجی اہلکار تعینات کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج جیا کوب نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ فورسز کی تعیناتی روکنے کا حکم دیا ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ نے مقامی حکام کے قانونی اختیارات یعنی میئر کی اتھارٹی کو نظرانداز کیا ہے۔تاہم یہ حکم فوری مؤثر نہیں ہے، جج نے فیصلہ 21 دن کے لیے موخر کیا ہے تاکہ انتظامیہ اپیل دائر کرسکے۔مقدمہ ڈی سی کے اٹارنی جنرل برایان شوالب نے دائر کیا تھا جن کا موقف ہے کہ فوجی تعیناتی شہر کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔جج نے کہا کہ صدر کو وفاقی املاک کو تحفظ دینے کا اختیار ہے لیکن وہ مقامی جرائم کنٹرول انفورسمنٹ کے کام میں یکطرفہ فوج استعمال نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button