
پیرس: لیڈی ڈیانا موت کے 28 سال بعد پیرس کے عجائب گھر کی زینت بن گئیں۔پیرس کے گریون میوزیم (Grévin Museum) نے جمعرات کو آنجہانی شہزادی ڈیانا کا مومی مجسمہ ’ریوینج ڈریس‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کیلئے 1996 میں ملاقات طے تھی مگر 1997 میں لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں موت کے بعد منصوبہ روک دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا اور برطانوی شہزادہ چارلس کی شادی ہوئی جسے ’صدی کی سب سے بڑی شادی‘ کہا گیا تھا تاہم بعد ازاں اگست 1996 میں دونوں کی باقاعدہ طلاق ہوئی۔



