بین الاقوامی

6 شاہی محلات کے دروازے عوام کیلیے کھول دئیے گئے

ریاض: شاہی محلات میں ویسے تو عام افراد داخل نہیں ہو سکتے لیکن مملکت میں 6 محلوں کے دروازے عوام کیلئے کھل گئے ہیں۔شاہی محلات کہیں بھی ہوں، وہاں عام عوام کا داخلہ منع رہا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں اب 6 شاہی محلات کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ چھ شاہی محلات درعیہ شہر میں تیرہ کے علاقے میں واقع ہیں۔ ان محلات کے دروازے کھلنے پر مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں کا رخ کر رہی ہے۔جن شاہی محلات تک عوام کو رسائی دی گئی ہے۔ ان میں آل سعود خاندان کے پانچویں حکمراں امام عبد اللہ بن سعود، شہزادہ ترکی بن سعود اور شہزادہ ناسر بن سعود کے محل شامل ہیں، جو علم و دانش اور بہادری و شجاعت کو اجاگر کرتے ہیں۔شہزادہ سعد بن سعود کا محل جدت کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کی رہنمائی کیلئے عربی سمیت ہر زبان میں ٹور گائیڈز بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ درعیہ کو یونیسکو کی جانب سے ثقافتی ورثہ قراردیا گیا ہے۔ یہ مقام مٹی کے محلات کے لیے جانا جاتا ہے، جوسلطنت کی تین سوسال سے زیادہ پرانی تاریخ کا مظہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button