ٹیکنالوجی

بگ بینگ سے پہلے کیا تھا؟

کاسمولوجی یا علم کائنات ہماری عظیم الشان دنیا سے متعلق کچھ بنیادی سوالات کے جواب ڈھونڈنے میں ہماری مدد کرتا ہے…مثلاً کائنات کا آغاز کیسے ہوا؟ اور یہ کیونکر ختم ہوگی؟کئی دہائیوں سے سائنس داں کائنات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی اور سائنسی بصیرتوں کا استعمال کرتے وہ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری کائنات کے آغاز میں کیا ہوا تھا۔ وہ اتنی دور دراز کہکشاؤں کا مشاہدہ کرتے ہیں جن کی روشنی زمین تک پہنچنے میں اربوں سال لگتے ہیں۔ یوں وہ دراصل وقت میں پیچھے دیکھتے ہیں جب کائنات اپنی شیر خوار حالت میں تھی۔افسوس ماضی میں پیچھے دیکھنے کی بھی ایک حد ہے۔ ستارے کائنات بننے کے چند لاکھ سال بعد ہی چمکنا شروع ہوئے ۔ ہم جتنا پیچھے جائیں، اتنا ہی اولیّں ستاروں کے آثار اْن پھٹتے ہوئے فلکیاتی اجسام اور ٹکراتی کہکشاؤں نے مٹا دیے جو بعد میں وجود میں آئیں۔مزید پیچھے جائیں تو بگ بینگ تمام نشان غائب کر دیتا ہے … وہ عظیم وقوعہ جس سے سمجھا جاتا ہے کہ ہماری کائنات تخلیق ہوئی۔لہٰذا وقت میں پیچھے دیکھنے کے بجائے شاید جوابات آگے دیکھنے سے مل سکیں۔ اگر ہم کائنات کا انجام سمجھ لیں، تو کیا ہم اس کے آغاز کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں؟امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے پروفیسر ہنری ٹائے اْن نظریاتی طبیعیات دانوں میں شامل ہیں جو ہماری کائنات کی آخری تقدیر کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کائنات کے جدید ترین مشاہدات کی مدد سے ٹائے اور اْن کی ٹیم نے کائنات کے تفصیلی ماڈل تیار کیے ہیں۔ پھر وہ وقت کو اربوں سال آگے چلاتے ہیں تاکہ جان سکیں، کائنات کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button