بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کردئیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے یہ بل پا س کیا تھا جب کہ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فا ئلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button