0

ماسکو کانسرٹ ہال حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہوگئی، پاکستان اور چین کی مذمت

روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے کے کانسرٹ ہال میں ہونے والے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہو گئی۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، چین قومی سلامتی اور استحکام کیلئے روس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔روسی حکام کی جانب سے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کانسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے، حملےمیں 120 سےزیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔روس کے صدارتی آفس کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کانسرٹ ہال حملے میں اب تک 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا کا بتانا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے حراست میں لیا گیا تاہم روسی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں