کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، شام نے پاکستان کو شکست دے دی

پاکستان فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں شام کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا ہے۔اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی کوالیفائرز 2027 کے اہم مقابلے میں شام نے پاکستان کو 0-5 سے شکست دے دی۔پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شام ایک گول سے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔دوسرے ہاف میں شام نے پاکستان کے دفاع کو توڑتے ہوئے مزید چار گول داغ دیے۔شام کی جانب سے محمد الحلک اور یاسین السامیہ نے دو دو جبکہ الہ الدین یاسین نے ایک گول اسکور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button