سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19.2 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان آغا 1 اور بابراعظم0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان اور محمد نواز نے بالترتیب 37 اور 21 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 جبکہ رچرڈ نگاروا، ٹینوٹینڈا ماہوسا اور گریم کریمر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیڈیوناشے مارومانی 30، برینڈن ٹیلر 14، رائن برل 8، ٹونی مُنیونگا 3 ، ٹاشنگا موزیکیوا 2، بریڈ ایونز 2 اور ٹینوٹینڈاماپوسا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کپتان سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا بالترتیب 34 اور 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔



