شوبز

مشہور لبوبو ڈول پر فلم بنانے کی تیاری، کب ریلیز ہوگی؟

باربی ڈال اور پولی پاکٹ کے بعد ایک اور کھلونا کریکٹر لبوبو گڑیا پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ہارر موی ہوگی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے سونی پکچرز نے لبوبو ڈول پر فلم بنانے کے رائٹس خرید لیے اور ہفتے کے روز اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لوبوبو گڑیا کھلونے کے طور پر دنیا بھر میں پہچانا جاتی ہے تاہم اب اس کریکٹر پر ہالی ووڈ میں فلم بنے گی۔سونی پکچرز کی جانب سے اس اعلان کے بعد فیشن کی دنیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے کیونکہ اس کو ایک مثبت اور اچھی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ہالی ووڈ رپورٹر اوور کے مطابق فلم کی تیاری ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے ایک بڑی فرنچائز کی طرف سے بنائے جانے کی امید ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ پکچر لائیو ایکشن پر بنے گی یا پھر اینیمیٹڈ ہوگی۔لبوبو گڑیا کو ہانگ کانگ کے آرٹسٹ کاسنگ لنگ نے 2015 میں دی مونسٹر نامی بک سیریز میں تخلیق کیا جس کے بعد مشہور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے اسے متعارف کرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button