بین الاقوامی
Trending

ایران میں حجاب نہ پہننے پر سخت سزاؤں کا اطلاق؛ عدالتی سربراہ کا بیان سامنے آگیا

ایرانی عدلیہ نے ملک میں خواتین کے حجاب نہ پہننے پر سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کہا ہے کہ ملک میں سماجی "بے قاعدگیوں” سے نمٹنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔انھوں نے حجاب قوانین پر عمل درآمد میں نرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت سزاؤں کے اطلاق کا مطالبہ بھی کیا۔عدالتی سربراہ نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اور ملک بھر کے تمام پراسیکیوٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کر کے سماجی بے اعتدالیوں میں ملوث منظم اور بیرونی روابط رکھنے والی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور انہیں عدلیہ کے سامنے پیش کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اس کوششوں میں ہے کہ حجاب نہ پہننے پر سزاؤں کو نرم کروا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button