کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کا عمان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔دوحا میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ذکریا اسلام 57 اور مظاہر رضا ناقابل شکست 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 3 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 16 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button